Breaking NewsNationalتازہ ترین
شہادت امام حسین ع ہمیں صبر اور برداشت کا سبق دیتی ہے، سید غفور علی شاہ
سید غفور علی شاہ نے کہا کہ جہاں شہادت امام حسین ع ہمیں صبر اور برداشت کا سبق دیتی ہے وہاں یہ سبق بھی دیتی ہے کہ اگر تمھارا پورا گھرانہ شہید ہو جائے اور کوئی بھی نہ رہے اور دشمن تمھاری گردن پہ خنجر چلانے لگے تو بھی نماز نہی چھوڑنی۔
آپ نے یہ بھی درس دیا کہ جنگ میں جو حالات ہوں دھوکا نہیں دینا چاہیے، آپ نے اپنے دشمنوں کو بد دعا تک نہ دی، میرا ایمان ہے اگر وہ بد دعا دیتے تو یزید سمیت یزیدی فوج کا کوئی بھی نہ بچتا۔
آج کا دن امام حسین ؑکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرنے کا دن ہے ۔