ویمن یونیورسٹی ملتان میں سمارٹ کلاس رومز کا افتتاح
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ویمن یونیورسٹی میں سمارٹ کلاس رومز کا پراجیکٹ مکمل کرلیا۔
جس کے بعد ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی پہلی یونیورسٹی بن گئی، جہاں کی طالبات سمارٹ کلاس رومز کی وجہ سے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں جڑ سکیں گی ۔
سمارٹ کلاس رومز کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کیا ، اس موقع پر پراجیکٹ کے سپروائز محمد انجینئر محمد اعظم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایچ ای سی نے سمارٹ کلاس رومز کا پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں پورا کیا۔
ویمن یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہوگی ، جو اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے گی ، ویمن یونیورسٹی میں دو سمارٹ کلاس رومز بنائے گئے، ایک متی تل کیمپس میں اور دوسرا کچہری کیمپس میں بنایاگیا ہے۔
ہر کلاس روم 30جدید کمپیوٹر رکھے گئے ہیں، جبکہ ایک بڑی ایل ای ڈی بھی نصب کی گئی ہے ، جبکہ دونوں کلاس رومز ساونڈ پروف ہونگے۔
ایک ٹیچر دونوں کلاس رومز میں اکھٹے طالبات کو پڑھا سکیں گی،جبکہ ان میں ایل ایم ایس کے ذریعے لیکچر دئے جاسکیں گے ، جبکہ اس کلاس رومز کے ذریعے دوسری یونیورسٹیوں کے تعاون سے ایک دوسری کی طالبات کو کلاسز پڑھائی جاسکیں گی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے ، خوشی کی بات ہے کہ ویمن ویونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کو اپنی طالبات تک پہنچا رہی ہے کورونا کے ایام میں بھی ایل ایم ایس کے ذریعے تدریس کا عمل جاری رکھا ، جس کو پاکستان بھر میں سراہا گیا۔
سمارٹ کلاس رومز کا قیام بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی طرف ایک قدم ہے مستبقل قریب میں یونیورسٹی کو مکمل ہائی ٹیک کردیا جائے گا تاکہ طالبات اور فیکلٹی کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے ۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب، ڈاکٹر سارہ مصدق اور تمام شعبوں کی چیئرپرسنز بھی موجود تھیں۔