Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گرین میڑک انٹرنیشنل رینکنگ جاری، جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیز کی شاندار کارکردگی

گرین یو آئی گرین میڑک انٹرنیشنل ریکنگ جاری کردی گئی، جس میں ماحول دوست اقدامات، توانائی کے استعمال، ویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور تعلیمی انتظام کے عالمی معیار کی بنیاد پر دنیا کی 1,700 سے زائد جامعات کا جائزہ لیا گیا۔

رینکنگ میں پاکستان کی درجنوں جامعات نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جبکہ متعدد اداروں نے عالمی اور قومی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف لاہور نے حاصل کی، جس نے 8410 پوائنٹس کے ساتھ عالمی فہرست میں 141 ویں نمبر پر جگہ بنائی۔

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان 8400 پوائنٹس کے ساتھ ملکی رینکنگ میں دوسرے اور عالمی سطح پر 144 ویں نمبر پر رہی، 80 اسکور کے ساتھ محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر، ملتان بھی 145 ویں عالمی اور ملکی تیسرے نمبر پر رہی، جنوبی پنجاب کی اس یونیورسٹی نے ماحول دوست پالیسیوں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

ملتان کی معروف نجی یونیورسٹی یوایس پی عالمی فہرست میں 490ویں نمبر پر آئی اور اس کا مجموعی اسکور 6875 ثبت ہو، یونیورسٹی آف ساوتھ پنجاب نے کیمپس انفراسٹرکچر، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں نمایاں کوششیں دکھائیں۔

ویمن یونیورسٹی ملتان نے بھی فہرست میں شامل ہے عالمی درجہ 613، اسکور 6472.5) جس نے ماحولیاتی نظم و نسق اور پالیسیز پر توجہ دی۔

بہاولپور کے اداروں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے مضبوط مقام برقرار رکھا (عالمی درجہ 345، اسکور 7537.5) اور گورنمنٹ صادق یونیورسٹی بہاولپور برائے خواتین بھی رینکنگ میں شامل رہی (عالمی درجہ 1299، اسکور 3965) دونوں ادارے کیمپس انتظام، توانائی بچت اور طلبہ کے ماحولیاتی شعور کے حوالے سے متحرک نظر آئیں۔

ملتان کا نیا نام ایمرسن یونیورسٹی بھی فہرست میں شامل ہے (عالمی درجہ 1500، اسکور 3050)ہے، اس ادارے ابھی پائیداری کے کئی شعبوں میں بہتری کے مرحلے میں دکھائی دیتے ہیں۔

علاوہ ازیں نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کی (عالمی درجہ 1538، اسکور 2780) نے بھی جگہ بنائی ہے ، مگر اسے پائیداری کے مخصوص شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین میڑک کے معیارات کے تحت مستقل اور مربوط پالیسیاں، توانائی و فضلہ مینجمنٹ کے مزید منصوبے، اور گرین انفراسٹرکچر پر کام جاری رکھ کر ان کی عالمی پوزیشن بہتر کی جا سکتی ہے ۔

جامعات پائیداری کے واضح ہدف مقرر کریں، طلبہ و اہلکاروں کی تربیت میں اضافہ کریں اور ری سائیکلنگ/طاقت کی بچت جیسے اقدامات کو تیز کریں تاکہ آئندہ سالوں میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی مزید مضبوط ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button