نیوائیر نائٹ پر ہنگامے روکنے کےلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیے گئے
نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
ضلعی پولیس اور ٹریفک کے اشتراک سے سپیشل سکواڈ تشکیل ، جو ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔
جاوید اکبر ریاض انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار احمد کی ہدایت پر ملتان ریجن پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے پلان جاری کردیا ہے۔
اس سلسلے میں ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں سال نو کی آ مد اور نیو ائیر نائٹ پر امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹاسک دےدیا گیا ہے ۔
تمام اضلاع میں آ تش گیر مادہ بنانے، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
زہریلی شراب کی تیاری ، خرید و فروخت اور استعمال کر نے والوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں نشہ آ ور اشیاء اور شیشہ کے استعمال اور خرید و فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے ضلعی پولیس سربراہان ہدایت دی ہیں کہ نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں،چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آ لودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، انہوں نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شہریوں میں آ گاہی مہم بھی چلانے کی ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے خصوصاً والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور عوام الناس بھی کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف ملتان ریجن پولیس کو 15 پر اطلاع دے کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔