Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اے سی سٹی کے خلاف احتجاج شدت پکڑ گیا، سپورٹس تنظیموں کی ریلی

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف سے اظہار یکجتی کے لیے کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندوں اور کھلاڑیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں کیا گیا ، جس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان : اے سی (سٹی)کی غنڈا گردی، سپورٹس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی بنیرز اٹھا رکھے تھے، جس پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے خلاف جھوٹی درخواستیں نامنظور،اے سی سٹی کا فوری تبادلہ نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان کے رنگین مزاج کرپٹ اے سی سٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان

اس موقع پر مظاہرین نے نعرے لگائے ، اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔

سپورٹس تنظیموں نے اے سی سٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

احتجاج میں میاں جاوید قریشی،قمر عباس بھولا، عبدالمالک قریبی سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔

دریں اثنا مظاہرین نے کلمہ چوک تک احتجاجی واک بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button