Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان کے رنگین مزاج کرپٹ اے سی سٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان

ملتان کے رنگین مزاج کرپٹ اے سی سٹی کے خلاف احتجاج آج ہوگا، ریلی نکالی جائے گی اور چوک کچہری پر دھرنا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔

ملتان : اے سی (سٹی)کی غنڈا گردی، سپورٹس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ملتان کی تمام سپورٹس تنظیمیں کرپٹ اور رنگین مزاج اے سی سٹی خواجہ عمیر کے خلاف میدان میں آگئیں۔

آج شام احتجاج کا اعلان کردیا ، سپورٹس آرگنائزر حافظ عبدالمالک قریشی کاکہنا ہے کہ ملتان میں چار سال سے تعینات کرپٹ اے سی سٹی خواجہ عمیر اب افسرں سے بدتمزی پر بھی اتر آیا ہے، ان کی داستانیں کمشنر آفس میں پھیلی ہوئی ہیں ان کی خواہشات کو پورا نہ کرنے والے افسروں پر تشدد ان کا معمول بن چکا ہے ،جس کے خلاف تمام سپورٹس تنظمیں اب میدان میں آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔

سپورٹس تنظیموں نے اے سی سٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

ہم پہلے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کی وجہ سے ٹھہر گئے تھے، مگر اب پھر متحرک ہوگئے ہیں ،افسوس ناک بات یہ ہے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان اپنے کرپٹ افسر کو بچانے کےلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔

اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیاگیا تو کچہری چوک پر دھرنا دینے کےبعد لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں۔

اے سی (سٹی) ملتان کے خلاف احتجاج لاہور تک پھیل گیا

انہوں نے کہا کہ اے۔سی۔سٹی ملتان کی طرف سے سرکاری گارڈز کے ذریعے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پر تشدد اور غلیظ الفاظ استعمال کرنے پر ایک احتجاجی مظاہرہ اور واک مؤرخہ 17 جون بروز جمعتہ المبارک بوقت شام 6 بجے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں کریں گے۔
واک کلمہ چوک سے لیکر چوک کہچری تک ھوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button