بچوں کے لیے تربیتی کیمپ اور اکیڈمیز کے قیام کے لیے رجسٹریشن شروع
سمرکیمپ کے شاندار انعقاد کو دیکھتے ہوئے بچوں کے لیے تربیتی کیمپ اور اکیڈیمز کے قیام کے لیے رجسڑیشن کا عمل آج۔سے شروع ہوگا۔
رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق سمر کیمپ میں بچوں کی شرکت اور ان کیمپ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان وہاب ریاض نے پنجاب بھر میں ڈویژن کی سطح پر ٹیبل ٹینس۔بیڈمنٹن۔کراٹے تائیکوانڈو۔جمناسٹک اور کرکٹ کے تربیتی کیمپ اور اکیڈمیز کا قیام عمل میں لانے کی ہدایت جاری کردی۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے سمر کیمپ میں بچوں کا جوش و خروش قابل دید تھا، جس میں ہزاروں کھلاڑیوں نے ماہر کوچز کی زیر نگرانی تربیت حاصل کی۔
اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب اور ڈاریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کو ڈویژن کی سطح پر اب کھیلوں کے طویل المدتی تربیتی کیمپ لگانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
طلباء و طالبات کی تعلیمی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے یہ تربیتی کیمپ ہفتہ میں تین دن جمعرات۔جمعہ اور ہفتہ کو شام چار بجے سے چھ بجے تک لگائے جائیں گے، جس میں کوالیفائیڈ کوچز بچوں کو تربیت دیں گے۔
ان کیمپ کی رجسڑیشن کا آغاز آج 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، جبکہ یہ کیمپ 27 جنوری 2024 تک کام کریں گے۔
رانا ندیم انجم نے کھلاڑیوں اور ان کے والدین کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔والدین اپنے بچوں کی جلد از جلد رجسڑیشن کراکے اس کیمپ میں شمولیت حاصل کرکے اپنے بچوں کو بہترین کوچز کی زیر نگرانی تربیت دلاِئیں۔
رجسڑیشن کے لیے ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملتان میں رابطہ کرسکتے ہیں۔