Breaking NewsEducationتازہ ترین
عدالت عالیہ نے ڈی ای او سکینڈری کے تبادلے کو روک دیا
ڈپٹی کمشنر ملتان نے سی ای او ایجوکیشن کی رپورٹ پر ڈی ای او سکینڈری شیخ رفیق کو تبدیل کردیا تھا، جس پر انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا اور موقف اختیار کیاکہ جو الزامات لگائے گئے، ان میں حقیقت نہیں ، سیاسی مداخلت کی بنا پر انکو تبدیل کیا جارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری کو عہدے سے ہٹادیا گیا
جس پر عدالت عالیہ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ سکولز سے جواب طلب کرلیا، جسکے بعد شیخ رفیق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔