Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ، ٹیکسٹ بورڈ سے تجاویز طلب

حکومت نے میٹرک کے موجودہ نصاب کوتبدیل کرکے اپ ڈیٹ کرنے فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نویں اور دسویں جماعت کے آرٹس، سائنس اور کمپیوٹر سائنس گروپس کو ایک گروپ میں اکھٹا کرنا چاہتی ہے اور متحد نصاب میں ضم کرنے کی ایک تبدیلی کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

اس اقدام کا مقصد میٹرک کے نظام کو جدید اور اپ گریڈ کرنا ہے، جو کہ پچھلے 77 سالوں سے رائج ہے، اسے عصری تعلیمی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔

اس سلسلے میں حکام اور ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام کے درمیان اجلاس کا پہلا دور ہوچکا ہے، جہاں اس تجویز کو با ضابطہ طور پر پیش کیا گیا اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا، شرکا اس بات پر متفق ہوگئے کہ موجودہ گروپ کا نظام پرانا ہے اور جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ایک جامع ترمیم کی ضرورت ہے، اس تبدیلی کا مقصد طلباء کو مزید جامع تعلیم فراہم کرنا ہے، انہیں متنوع علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

اس تبدیلی کو آسان بنانے کے لیے، حکام نے نئی نصابی کتابوں کی اشاعت کی تجویز بھی ہے، عاشورہ محرم کے بعد دوسرا اجلاس ہوگا، جس میں تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button