ٹیکنالوجی کالج میں سمر ٹیکنیکل کیمپ شروع ہوگیا
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور کالونی ملتان میں سمر ٹیکنیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری کامرس ابو بکر زبیر، ریجنل ڈائریکٹر ساوتھ انجینئر قاضی محمد اسد، پرنسپل انجم کلثوم نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن اور انڈسٹریٹرز ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے موسم گرما کی تعطیلات میں طالبات کیلئے فنی مہارت کے کورسز کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں طالبات کے لیے ڈومیسٹک ٹیلرنگ کی کلاس کا آغاز ہوچکا ہے۔
زندگی کو پر سکون طریقے سے گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ فنی مہارت تربیت کا ہونا بھی ضروری ہے۔
والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں فنی مہارت تربیتی پروگرام کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ طلباء و طالبات ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کالجز میں منعقدہ ٹیکنکل کورسز سے بھی مستفید ہوسکیں۔
اس موقع پر عباس قیوم، طاہرہ پروین،ساجدہ پروین، منزہ ناصر، مصباح رشید، راشدہ فیض، بشریٰ یوسف ودیگر بھی شریک تھے۔
تقریب کے آخر میں پودا بھی لگایا۔