Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں میں طلبا کےلئے ٹیبلٹس کی خریداری آئندہ ماہ مکمل ہونے کا امکان
سابق حکومت میں سرکاری سکولوں کے طلبا کے لئے ٹیبلٹس خریدنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور اس کےلئے 77 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے ۔
اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی ہوگئے تھے پی ایم آئی یو طلبا کے لیے ٹیبلٹس کی خریداری پر 77 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دے دیا تھا ۔
تاہم اس ٹھیکے پر اعتراضات سامنے آنے کے بعد حکومت نے سکروٹنی کمیٹی بنادی تھی، جس میں ثابت ہوا کہ یہ ٹیبلٹس مہنگے داموں خریدے جارے ہیں کمپنی نے اپنا ریٹ کم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی وینڈرز نے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد بچوں کی تعلیم کے پراجیکٹ پر 11 کروڑ روپے کی ادائیگی کم کردی ۔
پراجیکٹ میں اب حکومت کو براہ راست گیارہ کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی ۔
جس کے بعد امکان ہے کہ آئندہ ماہ ٹیبلٹس کی خریداری مکمل ہوجائے گی ، اور نئے تعلیم سیشن میں یہ سکولوں کو فراہم کردی جائے ۔