پی ایس ایل 8 :کراچی کنگز کی جیت کا سفر شروع ہو چکا ہے ، طاہر عمران
کراچی کنگز کے طاہر عمران کا کہنا تھا کہ جیت کا سفر شروع ہوچکا ہے، آگے جیت دیکھ رہے ہیں ۔
ٹیم کمبینیشن میں کوئی خرابی نہیں ہے، سیزن کا اچھا سٹارٹ نہیں ہوا مگر دونوں میچ بھی قریب جاکر ہارے ہیں، اس لئے ٹیم لائن پر اعتبار ہے۔
وہ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں احسان اللہ ایک ہی ہے اس لئے وہ 150سے زائد پر بال کرارہا ہے، مگر ہمارے بلےباز بھی کسی سے کم نہیں، انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں اس کو بھرپور جواب دیں گے۔
پی ایس ایل ملتان سٹیڈیم کا بہت بڑا گراؤنڈ ہے، ملتان کی پچ پر فاسٹ باولرز کو باؤنس زیادہ مل رہا ہے ہے، کل کا میچ ہائی اسکورنگ ہوگا ۔
پاکستان کا نام فاسٹ باؤلر پیدا کرنے میں ممالک میں شامل ہے، اس لئے پی ایس ایل باؤلر کے لیے مشکل ترین لیگ ہے۔
فرینچائز کرکٹ کی وجہ سے ینگ لڑکوں کو چانس مل رہا ہے ،جو پہلے نہیں ہوتا تھا۔
عامر بہترین باولر ہے، فاسٹ باولر فٹنس مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں ، عامر کے نا ہونے پر بھی ہمیں اپنی بولنگ پر پورا اعتماد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی کھیلنے کو انجوائے کررہا ہوں ، فیورٹ تو ہر ٹیم ہے، اس لئے اس طرز کی کرکٹ میں وہ ہی جیتے گا جو کھیلنے والے دن اچھی پروفارمنس دے گا۔