انڈر 19 کے ٹرائلز کا مرحلہ بھی مکمل
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام کرکٹ میں انڈر13 اور 16 کے بعد آخری مرحلہ میں انڈر 19 کے ٹرائلز کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔
ڈائریکٹر پروگرام محمد جمیل کامران کے مطابق انڈر 19 ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جن کے ٹرائلز ان کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی مخدوم مظفر عالم ارشاد سونی، وسیم شاہ ساجد رشید نے لیے، جبکہ مخدوم سبحان اور منظور لطیفی کوآرڈینیٹر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔
ان ٹرائلز کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرکے میدانوں میں لانا ہے تاکہ ان کی تراش خراش کرکے ان کو پاکستان کا روشن مستقبل بنایا جاسکے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان پہلے بھی اس طرح کے اقدامات کرتا رہا ہے، جس سے نوجوانوں کو براہ راست ترقی کے مواقع فراہم ہوسکیں، اور آگے بھی کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی دیگر دوسرے کھیلوں میں بھی اس طرح کے پروگرام مرتب دیے جائیں گے۔
کرکٹ 19ٹرائلز میں شامل۔کھلاڑیوں کے کاغذات کی حتمی جانچ پڑتال کے بعد ان کی ٹیمیں بناکر جلد ہی ان کے درمیان میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔