کرمنل کیسز میں ملوث اساتذہ کی تفصیل اور ریکارڈ طلب کرلیا گیا
محکمہ سکولز ایسے اساتذہ کو ڈیٹا طلب کرلیا جن کے خلاف مختلف محکموں میں انکوائریز جاری ہیں۔
جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ اینٹی کرپشن سے ملنے والے احکامات کی روشنی میں تمام ڈی پی آئز، سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایسے اساتذہ جن کے خلاف انٹی کرپشن یا دیگر محکموں میں انکوائریز جاری ہیں کا مکمل ڈیٹا فراہم کیا جائے، اس لئے فوری طور پر ایسے اساتذہ کو مکمل ڈیٹا جن میں ان کے مکمل کوائف، موجودہ پوسٹنگ اور کیسز کی نوعیت شامل ہو ارسال کیا جائے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اساتذہ کی سروس بک اور ایک ،ایک پرسنل فائل مانگ لی ہے، جس کا مقصد اساتذہ کی شناخت کرنا اور انکے خلاف ایف آئی آرز کا ریکارڈ چیک کرنا ہے۔
تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ اساتذہ کو سنگین سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو انکوائری ہوگی، کریمنل ریکارڈ کی صورت میں اساتذہ کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔