سلام ٹیچرز ڈے پر اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے ،کالی پٹیاں باندھ کر کلاسیں پڑھائیں
اساتذہ نے سلام ٹیچرز ڈے پر احتجاج شروع کردیا جو 9 اکتوبر تک جاری رہے گا، جبکہ 10اکتوبر لاہور میں دھرنا دیاجائے گا۔
اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منٖظوری کےلئے احتجاجی مہم شروع کیا ہے احتجاج کا فیصلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب( اگیگا )نےکیا تھا کہ پنجاب کے تمام ملازمین اپنے اداروں میں مکمل تعلیمی بائکاٹ کرتے ہوئے بازوں پر سیاہ پٹی باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، اور یہ سلسلہ 9 اکتوبر تک جاری رہے گا اور 10 اکتوبر کو سول سیکٹریٹ لاہور میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔
جس میں پنجاب بھر کے ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے، اور یہ احتجاج دھرنے کی شکل اختیار کر جائے گا جب تک پنجاب کے ملازمین کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔
اسی سلسلے میں ملتان اور جنوبی پنجاب کے اساتذہ نے اپنے سکول کے سٹاف کے ساتھ مل احتجاج ریکارڈ کروایا ، پرنسپل آفس کی تالا بندی کہ ساتھ ساتھ کلاسز کا بائیکاٹ اور تالا بندی کی گئی ۔
اساتذہ کاکہنا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ نئے اساتذہ جن کی اشد ضرورت ہے تعلیمی اداروں میں بھرتی کرنے سے انکاری ہے، جو اساتذہ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ان کو لیو ان کیشمنٹ کی سہولت واپس لے لی گئی ہے، جس سے ہر ملازم کا دو تہائی نقصان ہو رہا ہے۔
اب پینشن رولز میں تبدیلی کر کے پینشن ہی ختم کرنا چاہتے ہیں، سالانہ انکریمنٹ کے در پہ بھی ہیں۔ میڈیکل الاؤنس بھی یہ خود کھانا چاہتے ہیں اب مراعات کی بجائے اپنی نوکریاں بچانے کے لیے جدوجہد کرنی ہے، اور نگران حکومت کو خبردار کیا کہ سرکاری ملازمین اور سرکاری ٹیچرز کے ساتھ زیادتی اور ظلم جبر بند کیا جائے ورنہ پورے پنجاب سے ایک سرکاری ملازمین کا سیلاب 10 اکتوبر کو لاہور سیکرٹریٹ میں شرکت کرے گا، اور بھرپور دھرنا ہوگا۔