Breaking NewsEducationتازہ ترین
ٹیوٹا کا بڑااعلان ، طلباء کے لئے خوشخبری

ٹیوٹا نے سیلاب زدہ علاقوں کے طلبا سے فیس نہ لینے کافیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں ٹیوٹا کے 71 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، چیئرمین ٹیوٹا مامون جعفر تارڑ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیوٹا کے زیراہتمام تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبا وطالبات سے فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا پنجاب مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے، جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیوٹا کے طلبہ سے اس سال فیس نہیں لی جائے گی ۔
ان میں وہ طلباء بھی شامل ہوں گے، جن کے اس سال داخلے ہوئے ہیں ۔


















