دی ایمر سوننینز ایسوسی ایشن کا سالانہ عشائیہ
سابق وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری اور ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فرید شریف نے کہا ہے کہ دی ایمر سوننیز اولڈ طلبہ کو اکھٹا کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے، اس فنڈنگ میں بھی آسانی ہوگی، اور ملتان کے مستحق طلبا و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملے گے جس سے انکا مستقبل روشن ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دی ایمرسوننینز کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
یہ بھی پڑھیں۔
دی ایمرسونینز کی سالانہ تقریب
صدر دی ایمر سونین پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ ہمارا مشن مستحق اور ذہین طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی اور انکی ہر طرح سے راہنمائی کرنا ہے۔
بیرون ملک اولڈ ایمر سونین سے کثیر تعداد میں فنڈنگ کی جائنیگی، جو کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کے پوزیشن لینے والے طلبہ پر خرچ کرینگے ۔
یہ بھی پڑھیں۔
ایمرسونینز کے نئے عہدیداروں نے حلف اٹھالیا
جنرل سیکرٹری بلال نعیم چوہدری نے کہا کہ دی ایمرسوننینز طلبہ کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے، اسکے بہت بہتر نتائج آرہے ہیں۔
عشائیہ میں یوکے سے آئے ہوئے منصور ہاشمی، مسز منصور، ڈاکٹر انوار احمد،حامد ہاشمی،راو اکبر، بیگم حمید رضا صدیقی،دانیال صدیقی،ظفر شیروانی، پروفیسر ابرار محی الدین،چوہدری سلیم،شیخ مطلوب ودیگر اولڈ ایمر سوننینز نے شرکت کی۔