دی ایمرسونینز کی سالانہ تقریب
گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد رمضان نے کہا ہے کہ دی ایمرسونینز کے تعاون سے اس یونیورسٹی کوایشیا کی نمبر 1 یونیورسٹی بنائنگے، اور انٹر نیشنل معیار کی کوالٹی ایجوکیشن دی جائیگی۔
یہ 100سال سے پرانی یونیورسٹی ہے، یہاں کے ذہین اور محنتی طلبہ کو قرض حسنہ دیا جائیگا ، اب کوئی بچہ بھی فیس کی وجہ سے داخلے سے محروم نہیں ہوگا۔
دی ایمر سونینز کو چاہئے کہ پاکستان اور بیرون ملک میں اولڈ سٹوڈنٹ سے کثیر تعداد میں فنڈ اکٹھا کریں ، جو مستحق طلبا کے کام آ سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دی ایمرسونینز کی سالانہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا کہ دی ایمر سو نینز کے عہدیداران اپنے پرانے ساتھیوں کو اکٹھا کر نے میں بہترین رول ادا کررہے ہیں ، ہمیں سب کو مل کر ایمرسن یونیورسٹی کو بہترین یونیورسٹی بنانا ہے۔
صدر دی ایمر سونینز پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا یہ 100سال پرانا تعلیمی ادارہ ہے ، اس نے بہت بڑے بڑے ہیرے پیدا کیے ہیں جو کہ چیف جسٹس پاکستان سے لیکر مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ودیگر محکموں میں اعلی عہدوں پر فائز رہے ہیں، اور اب بھی موجود ہیں ۔
ہم دوبارہ سے وائس چانسلر کے ساتھ ملکر اس کو اول درجے کی یونیورسٹی بنائیں گے، یہاں پر والدین اور طلبہ داخلہ لینے پر فخر محسوس کریں گے۔
یہاں سے فارغ التحصیل درجنوں اساتذہ قومی ایوارڈ بھی لے چکے ہیں۔
اس موقع پر سابق صدر ایمرسونینز پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ آج کے طلباء طالبات قابل اور تجربہ کار اساتذہ سے بھر پور فائدہ اٹھائیں، اور محنت اور لگن سے تعلیم پر توجہ دیں اور اپنے ملک اساتذہ اور والدین کا نام روشن کریں۔
وائس چانسلر کا دس ہزار فی سمیسٹر کمی کرنا خوش آئند ہے۔
فنانس سیکرٹری دی ایمر سونینز چوہدری خالق نے دو سالہ کارکردگی اور اخرا جات کی تفصیل پیش کی ۔
تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری دی ایمر سونینز بلال نعیم چوہدری نے ادا کئے ۔
حامد ہاشمی،ابرار محی الدین،شیخ ارشد اقبال ر ایس پی، یوکے سے آئے ہوئے منصور ہاشمی، مسز منصور کے علاوہ کثیر تعداد میں پروفیسرز، پرنسپل اور طلبا وطالبات نے شرکت ۔
کی آخر میں 164 ذہین اور پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے۔