Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی میں چوروں کا راج، پروفیسر لٹنے سے بچ گیا

زکریا یونیورسٹی میں چوری کی واردات ناکام ہوگئی، سوموار کی شپ دو چور ڈاکٹر علیم خان کے گھر گھسنے کی کوشش کررہے تھے، شور پران کا ملازم آگیا جس کو دیکھ پر وہ بھاگے اور ڈاکٹر نعمان عباسی کے گھر کے باہر کھڑے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے، جس کی اطلاع سیکورٹی چیک پوسٹوں پر دی گئی، جنہوں نے ان کو پکڑ لیا، بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں چور پھر سرگرم؛ سیکورٹی منہ دیکھتی رہ گئی، پروفیسر 28 لاکھ کے زیور سے محروم

سیکورٹی ذرائع کے مطابق چوروں میں شعبہ ایگرانومی کے بیلدار وزیر کھوکھر کا بیٹا اور بھانجا شامل ہیں، جو پہلے بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے اور شخصی ضمانت پر چھوڑ دئے جاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : سیکورٹی حکام کی پھرتیاں، بھکاری کو نوسرباز قرار دے کر چوریوں پر پردہ ڈالنے کا ڈرامہ رچادیا

واضح رہے زکریا یونیورسٹی میں چوری کی وارداتوں میں اب تک 7 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button