زکریا یونیورسٹی : سیکورٹی حکام کی پھرتیاں، بھکاری کو نوسرباز قرار دے کر چوریوں پر پردہ ڈالنے کا ڈرامہ رچادیا
سوموار کو یونیورسٹی کی سیکورٹی نے دعویٰ کیا کہ ایک نوسرباز کو پکڑا گیا ہے اور شبہ ہے کہ وہ یونیورسٹیوں میں ہونے والی چوریوں میں ملوث ہے۔
جس پر آر او نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان بھی کیا، مگر یہ ڈرامہ ایک روز بھی آشکار ہوگیا جب چور کو پولیس کے حوالے کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں نوسر باز پکڑا گیا
پولیس ذرائع کے مطابق تنویر شہزاد جو پل براراں کا رہائشی ہے، گداگر ہے جو طالبات سے بھیک مانگتا تھا، جب طالبات سے پیسے لیتے ہوئے ایک سیکورٹی اہلکار نے دیکھا تو گیٹ پر کال کرکے اس کو روکنے کا کہا جس کے بعد پورا ڈرامہ رچایا گیا، اس کے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، جس کے بعد ایک سیکورٹی گارڈ کو اس کے گھر بھیج کر پیسے بھی منگوائے گئے تاکہ اس پر چوری اور پرس چھیننے کا کیس ڈالا جاسکے، اس پر چوری یا نوسربازی کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا، تاہم یونیورسٹی سیکورٹی کی ڈرامہ بازی سامنے آگئی ۔