Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

زکریا یونیورسٹی میں چور پھر سرگرم؛ سیکورٹی منہ دیکھتی رہ گئی، پروفیسر 28 لاکھ کے زیور سے محروم

زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی ایک بار پھر ناکام ہوگئی، چوروں کا گرو ہ پھر متحرک ہوگیا، سر شام چوروں نے گھر کا صفایا کردیا۔

ذرائع کے مطابق شعبہ کامرس کے پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین ہاؤس نمبر B-7 کے گھر میں تقریباً 8 بجے کے درمیان چوری ہو گئی ہے، چور دیوار پھلانگ کا جدید کٹر سے کنڈا کاٹ کر گھر سے جیولری باکس لے گئے، جس کی مالیت 28 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

ڈاکٹر آصٖف کہنا تھا کہ وہ 8 بجے گھر سے نکلے ہی تھے جبکہ ناکہ لگائے گارڈ کا کہنا تھا کہ 8 بجکر 50 منٹ پر کچھ حرکت محسوس ہوئی، تاہم مرکزی گیٹ پر تالے کی و جہ سے مطمین ہوکر چلا گیا۔

واضح رہے کہ زکریا یونیورسٹی چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں، جس مین تین کروڑ سے زائد کا سونا چوری ہوچکا ہے، تاہم آج تک کوئی چور نہیں پکڑا گیا، انتظامیہ اور سیکورٹی حکام مکمل ناکام نظر آتے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سیکورٹی برانچ اس وقت سیاسی طور پر منتشر ہے، غیر تجربہ کار قیادت کی وجہ سے کوئی بھی سیکورٹی پلان نہیں بن رہا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل اور دیگر چوریاں معمول بن چکی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button