Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضمنی الیکشن کے موقع پر جنوبی پنجاب پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے حکم جنوبی پنجاب میں پر امن ضمنی الیکشن کے انعقاد کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

15 اور 16 اکتوبر کو کنٹرول روم پر 3 شفٹوں میں 27 افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

ایڈیشنل آئی جی نے حکم دیا کہ ضلع ملتان، خانیوال اور بہاولنگر الیکشن سے متعلق تمام معلومات آفس بھجوائیں گے ۔

الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولنگ سامان کی نقل و حرکت کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں تمام سیینر افسران خود فیلڈ میں رہیں اور الیکشن کا پر امن انعقاد یقینی بنائیں ۔

تمام پولنگ اسٹیشنز کو محفوظ بنانے کیلئے بڑی تعداد میں افسران و ملازمان ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں ملتان خانیوال اور بہاولنگر میں 9000 سے زائد افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button