Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : فیلڈ ڈیٹا کلیکشن اور ویلیڈیشن میں ڈیجیٹل ٹولز میں مہارت کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ

فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے "فیلڈ ڈیٹا کلیکشن اور ویلیڈیشن میں ڈیجیٹل ٹولز میں مہارت کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے۔

ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے جدید زرعی تحقیق میں ڈیجیٹل ٹولز کی اہمیت پر زور دیاورکشاپ کے ریسورس پرسنز، ڈاکٹر امجد شہزاد گوندل (شعبہ پلانٹ پیتھالوجی) اور ڈاکٹر محمد اسد الرحمان نصیر (شعبہ ایگری بزنس اینڈ مارکیٹنگ) شرکاء کو ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اس کی تصدیق کے لیے استعمال ہونے والے جدید سائنسی اور ڈیجیٹل طریقوں پر تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

یہ ورکشاپ آج بھی ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سیمینار ہال میں جاری رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button