Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں مفت نصابی کتب کی فراہمی مکمل نہ ہوسکی
اس وقت ملتان سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات چل رہی ہیں، ڈھائی ماہ کی طویل تعطیلات کے دوران سکول بند کر دیے گئے ہیں۔
تاہم، اس وقفے نے صوبے بھر کے متعدد طلباء پر منفی اثر ڈالا ہے کیونکہ انہیں تعلیمی سال کے آغاز سے اب تک مفت نصابی کتب نہیں مل رہی ہیں، جس کی وجہ 40 ہزار کتب کی کمی بتائی جارہی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفت نصابی کتب تقسیم کرنا پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ذمہ داری ہے۔
بدقسمتی سے گرمیوں کی تعطیلات شروع ہونے سے پہلے متعدد طلباء کو ان کی کتابیں موصول نہیں ہوئیں۔
دوسری طرف محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ حال ہی میں نصابی کتب کی چھپائی مکمل ہوئی ہے، اور وہ کتابیں موصول ہوگئیں ہیں ۔
تاہم تاخیر کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی ہرج ہوگا، جس کو چھٹیوں کے بعد پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔