Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مطالبات کی منظوری کےلئے یونیورسٹیز اور کالجز کے اساتذہ اکھٹے ہوگئے

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز اور پنجاب یونیورسٹی آسا کے صدر ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر، اگیگا (آل گزٹیڈ ایمپلائز گرینڈ الائنس) کی جنرل سیکرٹری پروفیسر فائزہ رعنا کی ایک اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2 دسمبر کو پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین خصوصاً یونیورسٹی اور کالج اساتذہ کی پنشن کی مالی مراعات میں کمی کے لیے جو دو نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں انھیں فوری طور پر معطل کیا جائے، صوبہ بھر کے اساتذہ پہلے ہی محدود تنخواہوں اور وسائل کے ساتھ نوجوان نسل کی ذہنی اور علمی آبیاری میں مصروف ہیں لیکن اپنی زندگی کے قیمتی ترین سال شعبہء تعلیم کو دینے کے بعد انھیں جو مالی مراعات ملتی تھیں، حکومت نے اُنھیں اُن سے بھی محروم کردیا ہے۔

پیپلا صدر پروفیسر فائزہ رعنا نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کالج اساتذہ اور دیگر ملازمین کے حقوق کی حفاظت کے لیے کے پیپلا اور اگیگا کے پلیٹ فارم سے پنشن میں کمی، لیو انکیشمینٹ کی معطلی اور تعلیمی اداروں کی نجکاری جیسے تعلیم کش اقدامات کے خلاف ہر ممکنہ مزاحمت کریں گے۔

فپواسا کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے پیپلا اور اگیگا کی جانب سے کیے گئے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ملک و قوم کا بیش قیمت اثاثہ ہیں اور انتہائی کم مراعات کے باوجود وہ ملک کی آئندہ نسلوں کو علم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں، مسائل کی چکی میں پِسے اساتذہ کی جائز مراعات میں مزید کمی اور معطلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور پیپلا، اگیگا کی جانب سے احتجاجی کال ملتے ہی جامعات کے اساتذہ بھی سراپا احتجاج ہوں گے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیز اور کالجز کے اساتذہ اپنے حقوق کے تحفظ کی خاطر متحد ہیں اور اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے جب بھی احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button