ایمرسن یونیورسٹی میں بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس
ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اردو اور میڈیا اینڈ کریٹو آرٹ میں بورڈ آف سٹڈیز کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے مختلف شعبہ جات میں بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس جاری ہیں، اِس سلسلے میں شعبہ اردو میں میٹنگ منعقد ہوئی، جس کے کنونیر صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر ابرار ، عبد الاسلام ایمرسن یونیورسٹی ملتان جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر ممتاز کلیانی صدر شعبہ اردو بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ،پروفیسر ڈاکٹر خاور نوازش ،پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ کوکب بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر عذرا لیاقت صدر شعبہ اردو وومن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ رسول ،پروفیسر شفقت عباس ،پروفیسر بشریٰ آصف، پروفیسر ڈاکٹر اشرف ملک پروفیسر واجد بشیر شامل تھے ۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے شعبہ میڈیا اینڈ کریٹو آرٹ کی پہلی بورڈ آف سٹڈیز کا انعقاد کیا گیا ، جس کے کنونیر پروفیسر عثمان جان صدر شعبہ پولٹیکل سائنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز تھے۔
ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر الطاف اللہ خان ڈین آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ایف جی کالج یونیورسٹی لاہور ،پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض چیرمین ماس کمنیوکیشن علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر شہزاد علی ڈایکٹر میڈیا سٹڈیز بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شامل تھے ۔
میٹنگز میں بی ایس چار سالہ پروگرام بی ایس 2.5 دو سالہ ڈگری پروگرام ایم فل دو سالہ پروگرام کے ساتھ ساتھ مختلف شارٹ کورسز کی منظوری دی گئی۔