Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : دھرنے کے غیر سیاسی انداز میں اختتام اور یوٹرن کی پالیسی نے بزوٹا کے اقتدار کا خاتمہ کردیا

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن میں یونیورسٹی ٹیچرز فورم نے میدان مارلیا، ڈاکٹر بنیامین صدر اور سیف اللہ قریشی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق اے ایس اے زکریایونیورسٹی کے الیکشن میں یو ٹی ایف نے میدان مارلیا،دھرنے کے غیر سیاسی انداز میں اختتام اور یوٹرن کی پالیسی نے بزوٹا کے اقتدار کا خاتمہ کردی ااور نئے چہروں کو کامیابی دلائی۔

تاہم 46 اساتذہ نے الیکشن پرعدم اعتماد کرتے ہوئے ووٹ ہی کاسٹ نہیں کیا کل ووٹوں کی تعداد547تھی جس میں سے 499کاسٹ ہوئے الیکشن کی خاص بات بڑی تعداد میں ووٹوں کا مسترد ہونا تھا رات گئے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 55 سے زائد ووٹ مسترد کیے گئے۔

صدر کی سیٹ پر چھ نائب صدر کی سیٹ پر 9 جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر 12 جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر 17 فاننانس سیکرٹری کی سیٹ پر 11 ووٹ مسترد کیے گئے جو اساتذہ کی قابلیت پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ گئے۔

ج جاری نتائج کے مطابق یو ٹی ایف کے ڈاکٹر بنیامین 264 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مد مقابل ڈاکٹر عامر شیرازی 229 ووٹ لے سکے۔

وائس پریزیڈنٹ کی سیٹ پر ڈاکٹر سمرا مسعود 258 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ ڈاکٹر توصیف سلطان 232 ووٹ لے سکے۔

جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر یو ٹی ایس کے ڈاکٹر سیف اللہ 268 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ڈاکٹر احمد شہزاد 219 ووٹ لے سکے۔

جہاں تین جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر سخت مقابلہ دیکھنے میں ایا بار گنتی کے بعد حتمی نتائج میں بزوٹا کے ڈاکٹر حسیب کھر244 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مد مقابل ڈاکٹر اعجاز 238 ووٹ لے سکے۔

فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر یو ٹی ایف کے ڈاکٹر عامر اسماعیل97 2 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ ڈاکٹر راشد191ووٹ لے سکے مجلس عاملہ میں ڈاکٹر اقصی ارم 295 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ڈاکٹر رقیہ باجوہ 247 ڈاکٹر شعیب اختر 243 ووٹ ڈاکٹر فیصل ایوب 240 ووٹ جبکہ انجینیئر روف احمد 239 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے۔

ڈاکٹرفرقان اقبال238ووٹ، ڈاکٹر حافظ محمد فیاض اور احسن اقبال ہاشمی228ووٹ لیکر ممبرمجلس عاملہ منتخب ہوئے، اسطرح بزوٹا کی تین اور یو ٹی ایف کے چار ممبران مجلس عاملہ کےلئے منتخب ہوئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button