Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی بڑی بیٹھک

بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے چیئرمین و ڈین حضرات کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تمام شعبہ جات کے چیئرمین اور ڈینز ، کنٹرولر ، رجسٹرار اور ٹریثرر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے الحاق شدہ کالجوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، اور ان کالجوں کے نصاب کو فوری طور پر بورڈ اف سٹڈیز سے منظور کرایا جائے اور اکیڈمک کونسل سے بھی منظوری حاصل کی جائے ۔

اجلاس میں الحاق شدہ کالجوں کے بروقت مسائل کو حل کرنے کے لیے یونیورسٹی میں علیحدہ سے ڈائریکٹوریٹ بنانے کی بھی تجویز پیش کی گئی، جس سے متفقہ طور پر اتفاق کیا گیا ۔

اجلاس میں سمسٹر رولز کے حوالے سے سمسٹر ایمپلیمینٹیشن کمیٹی کو فوری کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں، جبکہ اے ڈی پی ڈگری پروگرام کے تحت طلبہ کے لئے 5 ویں سمسٹر میں داخلوں کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی، اور اس پروگرام کو بھی سراہا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button