Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی بھی رخصت ہوئے

زکریا یونیورسٹی کے معطل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی وائس چانسلر شپ کی مدت گزشتہ روز ختم ہوگئی، انہوں نے گزشتہ روز وائس چانسلر ہاؤس بھی خالی کردیا ۔

ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو سپریم کورٹ نے ایل یل بی کیس میں کرپشن کرنے پر معطل کردیا تھا، وہ طویل عرصے سے معطل چلے آرہے تھے، جبکہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کو زکریا یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا ۔

ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے دورمیں زکریا یونیورسٹی کی تنزلی ہوئی، اور سکینڈل کی زد میں رہی ، ایل ایل بی کیس کے علاوہ جنگل کیس بھی اس وقت انٹی کرپشن میں چل رہا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کا جنگل سستے داموں کمیشن لیکر بیچ دیا۔

اسی طرح اساتذہ کی ترقیوں کے معاملات بھی زیر بحث رہے ، ڈاکٹر کنڈی پر خواتین کے حوالے سے بھی انگلیاں اٹھتی رہیں، تاہم جس طرح ان کا استقبال کیا گیا تھا گزشتہ روز ان کو رخصت کرتے وقت کوئی بھی بڑا نام موقع پر موجود نہیں تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button