ورچوئل یونیورسٹی کا مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
ورچوئل یونیورسٹی ملتان کیمپس نے طلبا و طالبات کی ذہنی وتخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے لیب آن وہیلز کے ذریعے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گورنمنٹ اے پی ایس میموریل گرلز سکینڈری سکول چاہ بوہڑ والا ملتان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سکینڈری ایڈمن ملتان ڈویژن میڈم مسرت جبیں ، ورچوئل یونیورسٹی ملتان ریجنل منیجراعظم علی ، کیمپس منیجر محمد احسن جمیل، لیب آن وہیلز کوارڈنیٹرملتان میاں وقاص فرید قریشی ریاست علی ، اشرف لیاقت نے ربن کاٹ کر لیب آن وہیلز کی منعقدہ تقریب کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر پرنسپل ناہید نوید، ڈاکٹر زونیرا لیکچرار بائیو سائنسز ، رانا اسلم ساغر ودیگر شریک تھے، اس موقع پر میڈم مسرت جبیں ، محمد اعظم علی ، احسن جمیل، میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ لیب آن وہیلز سے ہزاروں طلباء و طالبات مستفید ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لیب آن وہیلز کا مقصد جن دور دراز علاقوں میں بائیو لیب کی سہولیات اور وسائل کی کمی ہے وہاں پر لیب آن وہیلز کے ذریعے طلبا و طالبات کو عملی طور پر بلا معاوضہ سکھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک کا معمار ہیں انکی بہتر تعلیم و تربیت سے ہی ملک میں ترقی آئے گ، انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی لیب آن وہیلزکے ذریعے ملک کے دوردراز تعلیمی اداروں می ںعلم کی شمع روشن کی جارہی ہے۔