Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر نے سلطان فاؤنڈیشن کے تعاون سے قایم کردہ نئے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ہمراہ سلطان فاؤنڈیشن کے سربراہ ماجد فخری بھی موجود تھے ، جبکہ دیگر شرکاء میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد تنویر ، پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر اظہر خطاب ، ایکسین محمد اصغر ، ڈاکٹر احسان بھابھہ و دیگر فکیلیٹی ممبران شامل تھے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے سلطان فاؤنڈیشن کے سربراہ کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر اظہر خطاب نے وائس چانسلر کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی میں چھٹا واٹر فلٹر یشن پلانٹ ہے ،جو سلطان فاؤنڈیشن کے تعاون سے قایم کیا گیا ہے ۔

افتتاح کے بعد مہمانان گرامی نے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی تنصیب کے عمل کا بھی جائزہ لیا، اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اس پلانٹ کو یونیورسٹی میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button