پاکستان کی قومی و بین الاقوامی گرلز کرکٹرز ملتان میں اپنے جوہر دکھائیں گی
رائل آرچرڈ کے زیر اہتمام اور ڈی ایچ اے کے اشتراک سے وومنز پریمئر لیگ سیزن 1 کے فلڈ لائٹ میچز ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ آرگنائزرز علی عمر اور کاشف منہاس کے مطابق 20 اوورز کی اننگز پر مشتمل وومنز لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان ٹیموں کو دو مساوی پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق چار روز وومنز پریمئر لیگ میں کے سلسلے میں ہر شب کو دو دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ رات 8 بجے اور دوسرا 12 بجے شب شروع ہوا کرے گا، لیگ میچز کو فیس بک اور یو ٹیوب چینل کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست دیکھا جا سکے گا۔
چیمپئن، رنر اپ ٹیموں کے علاوہ لیگ کے بہترین انفرادی کارکردگی پرکشش ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔
ایونٹ میں میزبان رائل آرچرڈ ۔ ڈی ایچ اے ملتان۔ ترین کرکٹ اکیڈمی ملتان۔ سٹار کرکٹ اکیڈمی سرگودھا۔ لاہور انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور اور گراؤنڈز اپ کرکٹ اکیڈمی گلگشت ملتان شرکت کریں گی ۔