Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان کا بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی، ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر مریم زین ڈاکٹر صدف محمود اور ڈاکٹر خدیجہ کنول نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی 10 پی ایچ ڈی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی ریسرچ میں اپنی نام پیدا کررہی ہے ہمارے اسکالرز وقت کے تقاضے کے مطابق موضوع پرکام کررہے ہیں جو ہمارے معاشرے سے جڑے ہیں، معیار ی ریسرچ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔