ویمن یونیورسٹی ملتان کی دس سالہ تقریبات شروع ہوگئیں
ترجمان کے مطابق رنگارنگ تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔
افتتاحی تقریب اور ایلومینائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قدیم درس گاہ جنوبی پنجاب میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہے، اس سے قبل اس کالج کو انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی قابل تعلیمی شخصیات کی خدمات حاصل رہی ہیں۔
خوشی اس بات کی ہے کہ اس ادارے سے فارغ التحصیل بڑی شخصیات یہاں موجود ہیں، شخصیات کی آمد محض اتفاق نہیں ہے بلکہ کالج کی خدمات کا صریح اعتراف ہے، وہ سمجھتے ہیں اسی کالج کی وجہ سےوہ زندگی کی دوڑ میں کامیابی سے سفر کررہے ہیں
یہاں تعلیم حاصل کرنے والے مقتدر شخصیات کی فہرست بڑی طویل ہے، لوگوں کو تعلیم دینے اور اپنے سماج کی تعمیر کے لئے رہنمائی کو جاری رکھنے کے مشن میں ویمن یونیورسٹی کی خدمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔
آج اپنی ریسرچ اوراعلیٰ تدریسی خدمات کی وجہ سے ہم اپنی ایک پہچان رکھتےہیں یہ ناقابل یقین کامیابیاں صرف ہمارے عملے، فیکلٹی، منتظمین، اورطالبات کی لگن اور مستقبل کے حوالے سے نقطہ نظر کی وجہ سے ممکن ہیں، مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے، ہم اپنی تحقیق کوالٹی اور تدریسی عمدگی، نظم و نسق، بین الضابطہ، پلیٹ فارم لرننگ اور سب سے بڑھ کر طالبات کے تجربے کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
10 سال بعد تعلیمی اعتبار مضبوط ہورہے ہیں ہم نے اپنے گول مقرر کردئیے ہیں اور کامیابی کا سفر جاری ہے۔
قبل ازیں سپورٹس گالا کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا تقریبات کا آغاز مارچ پاسٹ سے کیاگیا، جس میں 8 ٹیموں مختلف مقابلوں میں حاصل لے رہی ہیں۔
پہلے روز ایڈمن اور فیکلٹی میں رسہ کشی اور میوزیکل چیئرز کا مقابلہ ہوا،جس میں فیکلٹی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جس میں ڈاکٹر ملکہ رانی اور دیگر اساتذہ شامل تھی، اور جبکہ مردوں کا مقابلہ میں ٹرانسپورٹ ٹیم نے جیتا، اس ٹیم میں عرفان محمود اور دیگر شامل تھے۔
افتتاحی تقریب کے بعد یونیورسٹی کے حوالے سے کی گئی پینٹنگ ، یونیورسٹی لوگو کا افتتاح بھی کیاگیا، کیک کاٹنے کے بعد شعبہ سیاسیات اور انٹرنیشنل ریلیشنز کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ۔
پہلے روز محکمہ ڈاک نے 10سالہ تقریب کے حوالے سے یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا جس کی رونمائی کی گئی، جنوبی میں خواتین کے تعلیم اور ویمن یونیورسٹی کے کردار کے حوالے معروف محقیق حمید رضا صدیقی کی کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔
ایلومینائی کے زیر اہتمام ایک پینل ڈسکشن بھی ہوئی جس کا عنوان لیڈ ر شپ میں خواتین کا کردار تھا۔
تقریب سے ڈاکٹر حمید رضا صدیقی اور مس زہداہ سرفراز نے خطاب کیا۔ انہوں نے اس قدیمی درس گاہ کی جنوبی پنجاب میں اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی یہ ادارہ خواتین کی تعلیم و تربیت میں نمایاں کردار کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں خواتین بازار کا افتتاح مس نگہت عطاء نے کیا جو ویمن یونیورسٹی ملتان کی پہلی ایلومنائی تھیں، اس موقع پر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان بھی موجود تھیں۔
تقریب میں 155ایلومنائی نے شرکت کی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے تمام ممتاز ایلومنائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز پیش کیے۔
تقریب کی مہمان خصوصی مسں زاہدہ سرفراز ( کمشنر ایف بی آر) تھیں ۔ آخر میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔
شام کے اوقات میں قوالی اور کلچر نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، تقریب میں طالبات، یونیورسٹی فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن عملے نے شرکت کی ۔