Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کا 7واں کانووکیشن آج ہوگا، یوسف رضا گیلانی کی شرکت سے معذرت

,ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کا 7واں کانووکیشن آج متی تل کیمپس میں منعقد ہوگا, جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی انتظامی کمیٹیوں کو مقررہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز کانووکیشن کی ریہرسل کی گئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ،رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان اور،کنٹرولر ڈاکٹر حنا علی اور تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

طالبات کو سیٹنگ ارینجمنٹ کے بارے میں بتایا گیا اور ہدایت کی گئی کہ وہ ڈسپلن برقرار رکھتے ہوئے کانووکیشن کے تقدس کا خیال رکھیں گی اور نام پکارنے پر ہی سیٹ اٹھیں گی، کانووکیشن کے اختتام پر ہدایت کے مطابق ہال سے باہر جائیں گی۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی نے بتایا کہ کانووکیشن میں چار سالہ بی ایس پروگرام ،ایم فل پروگرام کے سیشن 22-24 اورجبکہ پی ایچ ڈی کے 2023 تک تمام سکالرز میں ڈگریاں ایوارڈ کی جائیں گی ل، مجموعی طور پر دو ہزار 262ںطالبات میں ڈگریاں اور میڈل تقیسم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کےلئے تمام یونیورسٹی ملازمین کو ملکر کام کرنا ہوگا جن افسروں کو ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں وہ احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور وقت کا خیال رکھیں۔

دریں اثنا چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سیاسی مصروفیات کی وجہ سے ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت سے معذرت کرلی ہے ل، جس کے بعد گورنر چانسلر نے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کو ڈگریاں دینے کے اختیارات تفویض کردیے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button