ویمن یونیورسٹی کے وفد کی یو ایس ایڈ کی کانفرنس میں شرکت
ویمن یونیورسٹی کے وفد کی ایو ایس ایڈ کے زیر اہتمام ہونےو الے چار روزہ کانفرنس میں شرکت
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی قیادت میں اسلام آباد میں یو ایس ایڈ کے زیراہتمام ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی، وفد میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، ڈاکٹر شائزہ اور ڈاکٹر عاصمہ بشیر نے شریک کی۔
کانفرنس کا عنوان خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے ’’انسپائز انکلوژن ‘‘ رکھا گیا تھا اور اس کے اہتمام میں یو ایس ایڈ کے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام نے اشتراک کیا تھا، آل پاکستان ویمن یونیورسٹیز کنسورشیم کے پلیٹ فارم سے ویمن یونیورسٹی ملتان سمیت پاکستان کی 18 خواتین کی یونیورسٹیوں کے 250 شرکاء نے شرکت کی۔
کانفرنس کا مقصد "گرین الائنس” کے فریم ورک کے مطابق مقامی تحقیق اور نقطہ نظر کو لاگو کرکے مقامی ترقیاتی چیلنجوں کو حل کرنا تھا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے ، خواتین کو ان کی انفرادی ترقی میں مضبوط بنانا اور پائیدار ترقی کے لیے ایک پائیدار نیٹ ورک کی تعمیر کے امکانات کو آسان بنانا ہے، خواتین کو بااختیار بنانا ایک قومی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
ڈاکٹر میمونہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہ ایسے ایونٹس اور اقدام خواتین کو کیٹرنگ بانڈز کو مزید مستحکم کرے گی، جس سے انہیں ملک کی تعمیر کے عمل میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے میں سہولت ملے گی، کستان میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل میں نے یو ایس ایڈ کی مسلسل حمایت قابل تحسین ہے۔
بعد ازاں شرکاء نے ویمن یونیورسٹی کے اسٹال کا دورہ کیا اور اسے سراہا اور مختلف شعبوں میں کی جانے والی نئی تحقیق پر مبنی مصنوعات پر تبادلہ خیال کیا۔