ویمن یونیورسٹی : پی ایچ ڈی سکالر عائشہ نسیم کا کامیاب مجلسی دفاع
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی پی ایچ ڈی سکالر عائشہ نسیم کے مجلسی دفاع کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر داکٹر کلثوم پراچہ تھیں، جبکہ قائد اعظیم یونیورسٹی کی ریسرچ سپر وائزر ڈاکٹر مبینہ طلعت ،رجسٹرار و چیئرپرسن شعبہ انگریزی ڈاکٹر میمونہ خان اور پی ایچ ڈی مقالے کے بیرونی ممتحن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر عاصم محمود بھی موقع پر موجود تھے۔
عائشہ نسیم کے مقالے عنوان’’Investigating the role of stylistic strategies in Rivers ‘ Selected Fiction'”دریاؤں کے منتخب افسانوں میں اسٹائلسٹک حکمت عملی کے کردار کی تحقیقات” تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ریسرچ کے میدان میں نئی جہت سامنے لارہی ہے اور کسی بھی شعبہ کو نظر انداز نہیں کررہی ہےش یہی وجہ ہے کہ یہاں کوالٹی ریسرچ ہورہی ہے، جس کو ملک سطح پر سراہا جارہا ہے، شعبہ انگریزی چیئرپرسن ڈاکٹر میمونہ کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے اور ریکارڈ پی ایچ ڈی سامنے لا رہا ہے، جن کے موضوع اہم اپنی فیلڈ میں اچھوتے ہوتے ہیں۔
بطوری رجسٹرار اہم ذمے داریاں نبھاتے ہوئے ریسرچ کے کام جاری رکھنا قابل تحسین ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ نے کہا کہ ادبی مطالعات میں، اسلوبیاتی تجزیہ عام طور پر متن کے معیار اور معنی کا تجزیہ کرنے کے مقصد سے کیا جاتا ہے۔
اسلوبیاتی تجزیہ ادب کا ایک حصہ ہے جس میں متن کے ممکنہ معنی کو سمجھنا اور تحریر کی اچھی خصوصیات کو ظاہر کرنا ہے، اسٹائلسٹک ڈیوائسز تحریری اور تقریر دونوں میں اہم ہیں کیونکہ یہ متن میں وضاحت، زور اور اظہار کی تازگی فراہم کرکے انفرادیت کا اضافہ کرتے ہیں۔
اس ریسرچ کا مقصد بھی ناول میں اسلوب کی اہمیت اور استعمال بارے معلومات کو سامنے لانا ہے۔
بعد ازں سکالر عائشہ نسیم کو کامیاب ڈیفنس پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی گئی ۔