Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر سارہ عنبر کا کامیاب

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی سکالر سارہ عنبر کا مجلسی دفاع کی تقریب منعقد ہوئی، ان کے مقالے کا عنوان ’’مجید امجد اور شیمس ہینی کی شعری کائنات (تقابلی مطالعہ)” تھا جبکہ ان کی نگران مقالہ ڈاکٹر شاہدہ رسول اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو تھیں۔

بیرونی ممتحنین میں انڈیا سے ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب، ترکی سے ایکیوت کسمیر اور پاکستان سے ڈاکٹر سید عامر سہیل شریک ہوئے۔

سارہ کے مجلسی دفاع میں ڈاکٹر سید عامر سہیل کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد ، پرفیسر ایمریطس ڈاکٹر شگفتہ حسین اور شعبہء اردو کی استاد ڈاکٹر نجمہ عثمان نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر سارہ نے بھرپور انداز میں اپنے موضوع کا دفاع کیا اور کہا کہ مجید امجد اور شمیس کو جو معاشرتی ماحول میسر آیا اس نے ان کے دل و دماغ پر جو اثر ڈالا وہ زیادہ خوشگوار نہ تھا۔

وہ خارجی ظلم اور استحصال پسند عناصر کو دیکھتے ہیں اور اس طرح ان کے اندر کرب نمودار ہوتا ہے جس کا اثر ان کے کلام پر بھی محسوس کیا جاتا ہے دونوں شعراء اپنے معاشرے اور ماحول کی جزئیات سے بخوبی آگاہ ہیں انجام میں دونوں مختلف ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید عامر سہیل نے ڈاکٹر سارہ عنبر کے مجلسی دفاع کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ "اس مجلسی دفاع کو جدت اور روایت سے جس طرح ہم آہنگ کیا گیا ہے اس کی مثال میں نے کسی اور یونیورسٹی کے شعبہء اردو میں نہیں دیکھی ان کے تحقیقی مقالے کو جلد از جلد کتابی صورت میں منظرِ عام پر آنا چاہئیے۔

ڈاکٹر عذرا لیاقت نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی تحقیق کے میدان میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہے، ڈاکٹرسارہ کا ریسرچ ورک بین الاقوامی سطح کا ہے جس کو جلد کتابی شکل میں شائع کرایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button