Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سارہ خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی پی ایچ ڈی اسکالر سارہ خان کے پبلک ڈیفنس کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔

ترجمان کے مطابق شعبہ انگریزی کی پی ایچ ڈی اسکالر سارہ خان کا مجلسی دفاع کی تقریب منعقد ہوئی، سارہ خان کے مقالے کا عنوان ’’محمد حنیف ، محسن احمداور خالد حسینی کے ناولوں میں "پرانويا (paranoia)” کی پیشکش تھا۔

ان کے مقالے کی سپر وائزر ڈاکٹر عصمت شیخ اور ایکسٹرنل سپر وائزر ڈاکٹر میمونہ غنی تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسکالر سارہ خان نے کہا کہ پاکستانی اور افغان ادب میں پیراونیا پر یہ تحقیق کی گئی ہے، اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مصنفین نے اپنے ناولوں میں کس طرح پیراونیا کی نمائندگی کی ہےیہ مصنفین اپنے جاندار اسلوب ،مضبوط تکنیکی مہارت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

پاکستان، افغانستان اور وسیع مشرق وسطیٰ کے تناظر میں شناخت، سیاست، مذہب اور سماجی مسائل جیسے موضوعات پر انہوں نے شاندار کا م کیا ہے، ان کے فن پاروں میں پیراونیا کی پیشکش پر تحقیق انسانی تجربے، نفسیاتی حرکیات، اور معاشرتی دباؤ کے بارے میں دلچسپ بصیرت کا پردہ فاش کرتی ہے۔

پاکستان کے وہ پشتون اور ہزارہ جو خاندانی، رشتہ داریوں، پشاور اور کوئٹہ میں مہاجرین کے ساتھ میل ملاپ اور افغانستان سے جغرافیائی قربت کے سبب افغانستان کی تاریخ اور جنگ سے متعلق انسانی المیوں کو سمجھنے کی بہتر پوزیشن میں ہیں، وہ ان کے ناول ضرور پڑھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن شعبہ انگلش پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ افغانستان کے حالات کے ہمارے معاشرے پر گہرے اثرات ہیں، افغان جنگ سے ہماری سوسائٹی بری طرح متاثر ہوئی ایسے میں یہ تحقیق اہمیت کی حامل ہے کہ پڑوسی ملک کی خواتین کسی طرح سے زندگی گذار رہی ہیں اور اس معاشرے کی روایت نے ہمارے کلچر کو کسی طرح متاثر کیا ۔

بعد ازاں کامیاب مجلسی دفاع پر سائرہ خان کوپی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button