Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

الزامات مسترد، جارحیت کی تو فوری جواب دیں گے : ایران

ایران نے امریکا ،برطانیہ اور اسرائیل کی جانب سے بحری جہاز پر حملے سے متعلق لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکا اور برطانیہ کا اسرائیل کے ساتھ مل کر ٹینکر حملے کا الزام تہران پر عائد کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔
واضح رہے عمان میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سے ایک برطانوی اور دوسرا رومانیہ کا شہری تھا۔
اسرائیل نے اس حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا جبکہ امریکا اور برطانیہ نے بھی اس حملے کا الزام تہران پر لگایا تھا، اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے اس حملے کا جواب دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

اب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس طرح کے بے بنیاد الزامات کو روکنا چاہیے۔
ایران اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ سے بلکل نہیں ہچکچائے گا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ اگر ان کے پاس اپنے بے بنیاد دعوؤں کی حمایت کیلئے کوئی ثبوت ہیں تو وہ ہمیں فراہم کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button