Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی نے بھارتی آفیشل مانوسواہنی کو چیف ایگزیکٹو کے عہدے فارغ کردیا

آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مانوسواہنی کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں جائزہ لینے کے بعدکیا گیا، جیف ایلر ڈائس کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو کی ذمےداری سونپی تھی، تاہم اب جیف ایلرڈائس یہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق مانوسواہنی پر لوگوں سےخراب رویئے سے پیش آنے کے الزامات عائد تھے، جس پر آئی سی سی بورڈ نے انہیں رواں سال مارچ میں چھٹی پر بھی بھیجا گیا تھا ، یہ الزامات پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (ڈبلیو پی سی) نامی آڈٹ فرم کی جانب سے اندرونی جائزے کے بعد سامنے آئے تھے۔معاملے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور آئی سی سی کمیٹی برائے انسانی وسائل کے رکن ایان واٹمور نے پی ڈبلیو سی کی رپورٹ مطالعہ کرنے کے بعد دیگر ارکان بورڈ کو مانوسواہنی کو فوری طور پر معطل کرنے کی تجویز دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button