Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اپوزیشن نے فساد کیا تو یہ ان کی سیاسی موت کا گڑھا ہوگا: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن نے کوئی فساد کیا تو یہ ان کے اپنے لئے سیاسی موت کا گڑھا ہوگا اور اگر قانون ہاتھ میں لیا توقانون ان کوہاتھ میں لے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مری روڈ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خواتین کا دورہ کرکے کالج میں نئے تعمیر ملٹی پرپز ہال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ راولپنڈی تعلیم میں کئی شہروں میں پہلےنمبرپرہے، اگرزندہ رہا تو آئی ٹی یونیورسٹی بھی بناؤں گا، لال حویلی کو بھی مرنے کے بعد یونیورسٹی بنانےکااعلان کرتاہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ خواہش تھی نرسری سے پی ایچ ڈی تک بچی ایک ہی جگہ تعلیم حاصل کرے، دعاکریں کل ہمارا ایک کیس ہےاس میں کامیابی حاصل ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہےدنیاکی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، چاہےکالج ،اسکول کانام کچھ بھی ہو بچیوں کو تعلیم ملنا مقصد ہے، جو بچیاں وسائل کی وجہ سےبیرون ملک پڑھنے نہیں جاسکتی لال حویلی بھیجے گا، جو بچیاں اسکول کالج فیس ادا نہیں کرسکتی انکی فیس بھی لال حویلی بھرےگا۔
اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن نے کوئی فساد کیا تو یہ ان کے اپنے لئے سیاسی گڑھا ہوگا ، مجھے خوشی ہے پی ڈی ایم نے احتجاج کیلئے میرے شہر کا انتخاب کیا ہے،قانون کوہاتھ میں لیں گےتوقانون انکوہاتھ میں لےگا، آئین وقانون کی پاسداری کی جائےگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی دراڑ نہیں، اللہ بہتر کرے گاانھوں نے مزید کہا کہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہیں ن اور ش الگ ہیں اس لیے الگ الگ ملیں، الیکشن سے پہلے تیسری لیگ بھی وجود میں آجائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نیوی نےتیسری بار انڈیا کی دخل اندازی کوواچ کرکےمارک کیا، پاکستان نیوی نےبھارت کی نیوی کوشٹ اپ کال دی ہے، پاکستان کی ایئرفورس اورزمینی فورسز کی طرح بحریہ بھی چاق وچوبندہیں، میں نےپاکستان نیوی ہیڈکوارٹر دورےکی دعوت قبول کرلی ہے۔
شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ کوشش ہےکہ ڈالرکی نقل و حرکت کوروکاجائے، اسلام آباد کیلئے ڈرونز کی فورس بنانے لگے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button