خصوصی طلبا کےلئے مفت داخلہ اور ماہانہ سکالرشپ کا اعلان، پرنسپل ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کی پرنسپل حمیرا فاروق ہاشمی نے کہا ہے کہ خصوصی بچے کسی طور سے بھی زندگی کے کسی میدان میں پیچھے نہیں۔
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان میں فرسٹ ائیر سے گریجویٹ کلاس تک خصوصی طلباءو طالبات کے تعلیمی پروگرام میں داخلے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے تعلیمی میدان میں کامیاب ہو کر معا شرے کا مفید شہری بن رہے ہیں۔
اب بہاءالدین زکریا یونیورسٹی سے ڈگری کلاسز کے لیے الحاق ہو گیا ہے اور پہلی مرتبہ کالج میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے ہمارے ہاں کالج میں ایسوسی ایٹ ڈگری برائے آرٹس اور ایسوسی ایٹ ڈگری برائے سپیشل ایجوکیشن میں خصوصی طلبا ءکو ایسے کورسز کروائے جائیں گے جو اُن کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد روزگار کی فراہمی میں مدد دیں گے۔
اُنھوں نے خصوصی بچوں کے والدین کو تاکید کی کہ وہ اپنے خصوصی بچوں کو گھر بٹھانے کی بجائے تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔
مزید برآں اُنھوں نے بتایاکہ کالج میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کومفت داخلہ ، ماہانہ وظیفہ/= 800 روپے ، مفت یونیفارم ، مفت پک اینڈ ڈراپ اور مفت تعلیمی و نفسیاتی رہنمائی مہیا کی جاتی ہے۔



















