Breaking NewsSportsتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں رمضان المبار ک میں دفاتری اوقات کا نوٹیفکیشن،ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

زکریا یونیورسٹی نے رمضان المبارک میں دفتر ی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
مراسلے کے مطابق یونیورسٹی کے تمام شعبوں، کالجز اور انسٹی ٹیوٹ اور سب کیمپسز میں ماہ رمضان میں یونیورسٹی میں صبح 9 بجے 3 بجے سہ پہر تک دفتری کام ہوگا،جبکہ جمعہ کو صبح نوبجے سے ایک بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے ۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ تما م اداروں نے اپنے دفتری اوقات کم کردئے مگر یونیورسٹی حکام نے چالاکی سے کام لیتے ہوئے صرف اوقات جلدی کردئے جبکہ ڈیوٹی سات گھنٹے ہی لی جائے گی جبکہ اس دوراں وقفہ بھی نہیں ہوگا، وائس چانسلر روزے داروں پر رحم کھائیں ۔



















