سورج کا پارہ ہائی ،والدین پریشان۔سکولوں کے اوقات کار میں کمی کا مطالبہ کردیا

جنوبی پنجاب اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے درجہ حرارت 45درجہ سنٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ،جس کی وجہ سکول جانے والے طلبا وطالبات کی حالت خراب ہونے لگی، رہی سہی کسر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پوری کردی۔
گزشتہ روز بھی کئی سکولوں میں طلبا کی گرمی کی شدت کی وجہ سے نکسیر آگئی جس کوفوری طبی امداد دینا پڑی۔
اساتذہ کو کہنا ہے کہ پہلا موقع ہے کہ ایسی گرمی میں سکولوں کو کھولا گیا ہے کوئی بھی ایسی صورتحال کےلئے تیار نہیں تھا اعلیٰ حکام ہی اس پر فیصلہ کرسکتے ہیں اور اوقات کار تبدیل کرسکتے ہیں۔
جبکہ والدین نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے پرزور اپیل کی ہے کہ سکولوں کے اوقات کار صبح چھ بجے سے 10 بجے تک یا 7 بجے سے 11 بجے تک مقرر کئے جائیں آنے والے دنوں میں حالات مزید سنگین ترین ہوجائیں گے،معصوم بچے اس جھلسا دینے والی گرمی کو برداشت نہیں کرپائیں گے اور تقریبا 3 ماہ بعد کھلنے والے سکول 2 ہفتہ بعد ہی بند کرنا پڑیں گےلہذا حکومت فی الفور ٹائمنگ تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرے ۔



















