شہرمیں چلتی پھرتی سستی دکانوں کی مانگ بڑھ گئی،
حکومت نے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر سستی اشیا کی فراہمی کےلئے موبائل شاپس کا پراجیکٹ شروع کیا تھا
شہرمیں چلتی پھرتی سستی دکانوں کی مانگ بڑھ گئی،
حکومت نے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر سستی اشیا کی فراہمی کےلئے موبائل شاپس کا پراجیکٹ شروع کیا ہے، تین روز میں ان کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا جس پر گاڑیوں کی تعداد بڑھانا پڑی ،نصاف سستی موبائل شاپس میں مزید 20 گاڑیوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گزشتہ روز 20 سستی موبائل شاپس کو سبزی و فروٹ منڈی سے مختلف رہائشی آبادیوں کے لئے روانہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عام دکانداروں اور سستی موبائل شاپس کو جاری کی گئی ریٹ لسٹ کا موازنہ کیا اور پھل اور سبزی کی کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نےکہنا ہے کہ سستی موبائل شاپس کی تعداد میں روزانہ20 گاڑیوں کا اضافہ کیا جارہا ہے اور ماہ رمضان سے قبل شہر میں100 سستی موبائل شاپس کا ٹارگٹ پورا کر لیا جائے گاسستی موبائل شاپس کو منڈی کے ریٹ پر پھل اور سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں۔عام دکانوں کے مقابلے میں سستی موبائل شاپس پر پھل اور سبزیاں 2 روپے سے7 روپے فی کلو ارزاں ہیں۔
سستی موبائل شاپس کو سبز رنگ کی ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے۔کوئی بھی شہری ریٹ لسٹ کا موازنہ کرکے نرخوں کا تقابلی جائزہ لے سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے موبائل شاپس مالکان سے بھی گفتگو کی اور ایمانداری سے کاروبار کرنے کی تلقین کی۔ سستی موبائل شاپس مالکان ماہ رمضان میں جائز منافع کے ساتھ ساتھ ثواب بھی کما سکیں گے۔



















