Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان : عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاون، 20 کلینکس سیل

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر محکمہ صحت کا عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاون کے دوران گزشتہ ایک ماہ میں ضلع میں 40 کلینکس کو وزٹ کیا گیا جس میں سے 20 کلینکس کو سیل کیا گیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 عطائی ڈاکٹرز کو موقع پر گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ، جبکہ 19 عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کے لئے کیس پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو ارسال کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عطائی ڈاکٹرز کے خلاف6 شکایات موصول ہوئیں جس پر فوری کاروائی کی گئی۔



















