میپکوسب ڈویژن ڈی جی خان کی ٹیم کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)سیکنڈسب ڈویژن ڈی جی خان کی ٹیم کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن۔ 14بجلی چوروں کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
ریکوری ٹیم پر نادہندہ صارف کا تشدد۔ میٹر چھین لیا۔ کار سرکار اور بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کروادئیے گئے۔
ایکسین ڈی جی خان ڈویژن انجینئر شیراز غفور کی ہدایت پر ایس ڈی او سیکنڈسب ڈویژن ڈی جی خان فہد شنائیل کی زیر نگرانی لائن مین فرسٹ سیف اللہ اور اسسٹنٹ لائن مین شبیراحمد پر مشتمل ٹیم اکاؤنٹ نمبر 19-15224-0392006بنام ممتاز بیگم استعمال کنندہ محمد امجد سے ریکوری کے لئے گئی تو صارف نے میٹرکے ٹرمینل سے ڈائریکٹ تاریں لگائی ہوئی تھیں۔ میٹرا تارنے پر محمد امجد نے دیگر دو افراد اسفند اور محمد ثاقب کے ہمراہ پُل ڈاٹ پر آکر ٹیم کو دھکے دئیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ میٹر چھین کر لے گئے۔
ایس ڈی او کی درخواست پر مذکورہ افراد کے خلاف جان سے مارنے،کارسرکارمیں مداخلت اور بجلی چوری کی دفعات کے تحت تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کروادیاگیاجبکہ کوٹ والااور دیگر علاقوں میں 13 افراد عبداللہ، غلام فرید، محمد عمران، عامر سیکر، عاشق حسین، شکیل ویلوت، طاہر ماچھی، منظور بابر، سیف اللہ سیکر، منظور ایسراں، حسن زنگلانی، رمضان اور قاسم زنگلانی کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور انہیں لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔
ایس ڈی او کی درخواست پر تھانہ دراہمہ میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔



















