Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو چیف فیس بک پر کھلی کچہری لگائیں گے

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر اکرام الحق اپنی ٹیم کے ہمراہ 28جون 2021ء بروز سوموار کو سہ پہر 3تا5بجے فیس بُک (MEPCO E-Katchery)پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے۔
میپکو صارفین کو مطلع کیاجاتاہے کہ وہ فیس بُک کے لنک (https://www.facebook.com/profile.php?id=100069859722608) کے ذریعے اپنی آراء اورشکایات میپکو چیف تک براہ راست پہنچاسکتے ہیں۔

ای کچہریاں وزیر اعظم پاکستان اور وزارت توانائی (پاورڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں، جنکا مقصد ملک بھر میں کوروناوائرس کی وباء کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیاجانا ہے اور اسکا موقع پر ہی ازالہ کیاجائیگا۔
اسی طرح صارفین بجلی اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر بجلی سے متعلقہ اپنے مسائل باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچاسکیں گے اور ان کی شکایات کا ازالہ میپکو دفاتر میں آئے بغیر ہی ممکن ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button