Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم کاجشن

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ورلڈ ریکارڈ کا پاکستان ٹیم نے جشن منایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ آفیشل کے مطابق اس موقع پر محمد رضوان نے کیک کاٹا اور سب کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دی، اظہر علی نے کہا کہ رضوان باہمت کھلاڑی ہے، پہلے اسے ٹی ٹوئنٹی میں نہیں رکھا جاتا تھا ، جبکہ پی ایس ایل میں بھی موقع نہیں ملتا تھا، اس کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری اور ثابت کیا کہ وہ ہر فارمیٹ میں عمدہ کھیل پیش کرسکتا ہے، رضوان کو دیکھ نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سال میں سب سے زیادہ رنز بنانا آسان نہیں تھا، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ یہ ریکارڈ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کیلئے ایک فخر تھا، اس وجہ سے زیادہ خوشی ہے۔
کورونا اور بائیو سیکیور ببل میں رہتے ہوئے یہ سب کرنا مشکل تھا اورکئی چلینچز کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن ٹیم کے تمام ساتھیوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ بڑی بات یہ ہے کہ منیجمنٹ نے مجھ پر اعتماد کیا اور اوپننگ میں مجھے موقع دیا، یہ نمبر مجھ پر سوٹ کیا۔ میں نے کبھی ورلڈ ریکارڈ کیلئے نہیں سوچا بس گراؤنڈ میں جاکر رنز بنانے پر توجہ رکھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button